المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ فضائل عمر بن الخطاب رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3881
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّهُ ذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - ، فَأَثْنَى عَلَيْهِ ، وَقَالَ : وَلَدَنِي مَرَّتَيْنِ .ترجمہ
امام جعفر بن محمد (جعفر صادق) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کیا، پھر ان کی خوب تعریف و توصیف بیان کی اور فرمایا: ”انہوں نے مجھے دو مرتبہ جنا ہے (یعنی میرا ان سے دوہرا نسبی تعلق ہے)۔“
اس قول سے مراد یہ ہے کہ امام جعفر صادق رحمہ اللہ کی والدہ ام فروہ، قاسم بن محمد بن ابوبکر کی صاحبزادی تھیں اور ان کی والدہ اسماء بنت عبدالرحمن بن ابوبکر تھیں، اس طرح امام صاحب کا نسب دو طرف سے سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔