المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ قوته صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الجماع باب: نبی کریم ﷺ کی ازدواجی قوت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3841
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : أُعْطِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُوَّةَ بِضْعٍ وَأَرْبَعِينَ رَجُلًا ، كُلُّ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ .ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”اللہ کے رسول ﷺ کو چالیس سے کچھ زائد مردوں کے برابر قوت و توانائی عطا کی گئی تھی، اور ان میں سے ہر ایک مرد اہل جنت میں سے (یعنی جنت کے مردوں جیسی غیر معمولی طاقت والا) تھا۔“
اس روایت کو امام ابو نعیم الاصبہانی نے صفۃ الجنة میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں عبد العزيز بن ابان نامی راوی ضعیف و متروک ہے، نیز یہ روایت مرسل ہے۔