المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ قوته صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الجماع باب: نبی کریم ﷺ کی ازدواجی قوت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3840
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أُعْطِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُوَّةَ أَرْبَعِينَ رَجُلًا فِي الْجِمَاعِ .ترجمہ
امام طاؤوس بن کیسان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”نبی کریم ﷺ کو ہم بستری اور مباشرت کے معاملے میں چالیس مردوں کے برابر قوت و طاقت عطا کی گئی تھی۔“
اس روایت کو امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند میں نقل کیا ہے، البتہ اس کی سند میں موجود راوی عبد العزیز بن ابان کو ائمہ جرح و تعدیل نے کذاب اور متروک الحدیث قرار دیا ہے، جس کی بنا پر یہ روایت سنداً سخت ضعیف اور ناقابلِ اعتبار ہے۔