المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ تواضعه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وإنصافه باب: نبی کریم ﷺ کے تواضع اور انصاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 3830
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا جُبَارَةُ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ : إِنَّ رَجُلًا نَادَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا ، كُلَّ ذَلِكَ يَرُدُّ عَلَيْهِ : لَبَّيْكَ ، لَبَّيْكَ .ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کو تین مرتبہ آواز دے کر پکارا، اور آپ ﷺ ہر مرتبہ اسے جواب دیتے ہوئے ارشاد فرماتے: «لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ» ”میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں“۔
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔