❮
❯
حدیث نمبر: 3829
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ وَاقِدٍ ، ثَنَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ لُطْفًا بِالنَّاسِ ، وَاللهِ مَا كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْتَنِعُ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ وَلَا صَبِيٍّ أَنْ يَأْتِيَهُ بِالْمَاءِ ، فَيَغْسِلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ، وَمَا سَأَلَ سَائِلٌ قَطُّ أُذُنَهُ إِلَّا أَصْغَى إِلَيْهِ ، وَلَا يَنْصَرِفُ عَنْهُ حَتَّى يَكُونَ هُوَ الَّذِي يَنْصَرِفُ ، وَمَا تَنَاوَلَ آدَمِيٌّ يَدَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهَا ، فَلَمْ يَدَعْهَا مِنْهُ حَتَّى يَكُونَ هُوَ الَّذِي يَدَعُهَا مِنْهُ .
3829 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْأَذْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو قَطَنٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، ثَنَا ثَابِتٌ بِهِ .
صَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ لوگوں کے ساتھ شفقت و مہربانی برتنے میں سب سے بڑھے ہوئے تھے؛ اللہ کی قسم! کڑاکے کی سردی والی صبح میں بھی اگر کوئی غلام، لونڈی یا بچہ آپ ﷺ کے پاس پانی لاتا تاکہ آپ ﷺ اس سے اپنا چہرہ مبارک اور بازو دھوئیں تو آپ ﷺ کبھی اس سے انکار نہ فرماتے تھے۔ جب بھی کوئی سائل آپ ﷺ کے کان کے پاس ہو کر کوئی بات کرتا تو آپ ﷺ پوری توجہ سے اس کی بات سنتے اور اس وقت تک اس سے رخِ انور نہ پھیرتے جب تک وہ سائل خود ہی نہ ہٹ جاتا، اور جب بھی کسی انسان نے (مصافحہ کے لیے) آپ ﷺ کا دستِ مبارک تھاما تو آپ ﷺ اپنا ہاتھ اس کے حوالے کر دیتے اور پھر اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ کھینچتے جب تک وہ شخص خود آپ ﷺ کا ہاتھ نہ چھوڑ دیتا۔“
امام ابو یعلیٰ نے بھی اسے روایت کیا ہے اور امام ابنِ حبان نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب المناقب / حدیث: 3829
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًا
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :إسناده ضعيف جدًا »
«أخرجه المطالب العالية لابن حجر برقم: 3829 / 2»