المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ تواضعه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وإنصافه باب: نبی کریم ﷺ کے تواضع اور انصاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 3831
وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي فَهْمٍ قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِهَدِيَّةٍ ، فَنَظَرَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا يَضَعُهَا فِيهِ ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ضَعْهَا بِالْحَضِيضِ ، فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ ، آكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ ، وَأَشْرَبُ كَمَا يَشْرَبُ الْعَبْدُ . .. الْحَدِيثَ .ترجمہ
بنو فہم کے ایک شخص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں ایک ہدیہ (تحفہ) پیش کیا گیا، آپ ﷺ نے (اسے رکھنے کے لیے) اِدھر اُدھر ملاحظہ فرمایا مگر کوئی ایسی چیز (برتن یا تخت وغیرہ) نہ پائی جس میں اسے رکھا جاتا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے زمین پر (نچلی جگہ) ہی رکھ دو، کیونکہ میں تو محض ایک بندہ ہوں، میں اسی طرح (عاجزی سے) کھاتا ہوں جس طرح ایک بندہ کھاتا ہے اور میں اسی طرح پیتا ہوں جس طرح ایک بندہ پیتا ہے۔“
اس حدیث کو امام ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، اگرچہ اس کی سند میں ایک راوی مبہم (غیر معروف) ہے، تاہم اس کا مفہوم دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے۔