المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ دُخُولِ الْمَسْجِدِ وَالْخُرُوجِ مِنْهُ باب: مسجد میں داخل ہونے اور اس سے باہر نکلنے کے وقت کہی جانے والی دعاؤں کا بیان۔
حدیث نمبر: 378
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِيهَا ، عَنْ عَلِيٍّ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ ، قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ قَالَ : " اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ " ، وَإِذَا خَرَجَ قَالَ : " اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ " .
خَالَفَهُ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَآخَرُونَ ، فَقَالُوا : [عَنْ] عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ ، عَنْ جَدَّتِهَا فَاطِمَةَ بِنْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا مانگتے: «اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ”اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔“ اور جب مسجد سے باہر تشریف لاتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ» ”اے اللہ! میرے لیے اپنے فضل و کرم کے دروازے کھول دے۔“
اس روایت کی سند میں لیث بن ابی سلیم اور دیگر راویوں نے صالح بن موسیٰ کی مخالفت کی ہے، ان محدثین کے مطابق عبداللہ بن حسن نے یہ روایت اپنی والدہ فاطمہ بنتِ حسین سے اور انہوں نے اپنی دادی سیدہ فاطمہ بنتِ رسول اللہ ﷺ سے نقل کی ہے۔