حدیث نمبر: 3764
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ رَوْحُ بْنُ جَنَاحٍ ، ( عَنْ مَوْلًى لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ) ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ قَالَ : عَنْ نُورٍ عَظِيمٍ ، يَخِرُّونَ لَهُ سُجَّدًا .ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ﴾ [سورة القلم: 42] کی وضاحت میں فرمایا: ”اس سے مراد ایک عظیم الشان نور (کا ظہور) ہے، جس کی عظمت کے سامنے سب سجدہ ریز ہو جائیں گے۔“
امام ابو یعلیٰ نے اس حدیث کو اپنی مسند میں قاسم بن یحییٰ، ولید بن مسلم، ابو سعید روح بن جناح، مولیٰ عمر بن عبدالعزیز اور ابوبردہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔