المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ الْقَمَرِ باب: سورت القمر۔
حدیث نمبر: 3736
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، ثَنَا دَاوُدُ ابْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ ابْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ - قَالَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - : مَضَى انْشِقَاقُ الْقَمَرِ بِمَكَّةَ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ﴾ [سورة القمر: 1] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا معجزہ مکہ مکرمہ میں رونما ہو چکا ہے۔“
اس روایت کی سند میں علی بن عاصم الواسطی ہیں جن کے حافظے پر محدثین نے کلام کیا ہے، تاہم انشقاقِ قمر کا واقعہ دیگر صحیح و متواتر احادیث سے مکہ میں پیش آنا ثابت ہے، امام احمد بن منیع نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔