المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ الْقَمَرِ باب: سورت القمر۔
حدیث نمبر: 3737
وَبِهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - : سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ - قَالَ : يَوْمَ بَدْرٍ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ﴾ [سورة القمر: 45] یعنی ”عنقریب یہ (کفار کا) جتھہ شکست کھا جائے گا اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلیں گے“ کے متعلق روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس (پیشگوئی کے پورا ہونے) سے مراد غزوہ بدر کا دن ہے“۔
اس حدیث کی تخریج امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح (رقم: 4875) میں فرمائی ہے، جو کہ سنداً صحیح ہے۔