حدیث نمبر: 3726
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - . قَالَ : وَسَأَلْتُهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ : وَإِدْبَارَ النُّجُومِ ؟ فَقَالَ : أَدْبَارُ السُّجُودِ : الرَّكْعَتَانِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، وَإِدْبَارُ النُّجُومِ : الرَّكْعَتَانِ قَبْلَ الْغَدَاةِ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿وَإِدْبَارَ النُّجُومِ﴾ [سورة الطور: 49] کے متعلق سوال کیا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”«أَدْبَارُ السُّجُودِ» یعنی ﴿وَأَدْبَارَ السُّجُودِ﴾ [سورة ق: 40] ”سجدوں کے بعد“ سے مراد مغرب کی نماز کے بعد کی دو رکعتیں ہیں، اور «إِدْبَارُ النُّجُومِ» ”ستاروں کے غائب ہونے کے وقت“ سے مراد صبح (فجر) کی نماز سے پہلے کی دو رکعتیں ہیں۔“
اس حدیث کو امام ترمذی نے اپنی سنن (3275) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں حارث بن عبد اللہ الاعور ضعیف راوی ہے، تاہم یہی تفسیر دیگر معتبر آثار میں بھی منقول ہے۔