❮
❯
حدیث نمبر: 3718
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ فَإِنْ تُطِيعُوا يُؤْتِكُمُ اللهُ أَجْرًا حَسَنًا وَإِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّيْتُمْ مِنْ قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا قَالَ : فَارِسُ وَالرُّومُ .
ترجمہ

امام حسن بصری رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ فَإِنْ تُطِيعُوا يُؤْتِكُمُ اللهُ أَجْرًا حَسَنًا وَإِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّيْتُمْ مِنْ قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا﴾ [سورة الفتح: 16] یعنی ”تمہیں عنقریب ایک ایسی قوم کی طرف (جنگ کے لیے) بلایا جائے گا جو سخت جنگجو اور صاحبِ قوت ہے، تم ان سے قتال کرو گے یا وہ اسلام قبول کر لیں گے، پس اگر تم نے (اس پکار پر) اطاعت کی تو اللہ تمہیں بہترین اجر عطا فرمائے گا اور اگر تم نے روگردانی کی جیسا کہ تم اس سے پہلے روگردانی کر چکے ہو تو وہ تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا کرے گا“ کے متعلق مروی ہے، انہوں نے اس قوم کی شناخت کے بارے میں فرمایا: ”اس سے مراد اہل فارس اور رومی ہیں۔“
امام مسدد نے ہشیم سے، انہوں نے منصور بن زاذان سے اور انہوں نے امام حسن بصری سے اس اثر کی تخریج کی ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب التفسير / حدیث: 3718
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :إسناده ضعيف »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»