المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ فُصِّلَتْ باب: سورہ فصلت۔
حدیث نمبر: 3703
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ نِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا - قَالَ : هُمُ الَّذِينَ لَمْ يُشْرِكُوا بِاللهِ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا .ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا﴾ [سورة فصلت: 30] ”بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے، پھر وہ اس پر ڈٹ گئے“ کے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ عزوجل کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں ٹھہرایا۔“
یہ روایت سورہ فُصِّلَت کی تفسیر کے ذیل میں امام مسدد نے یحییٰ، سفیان، ابواسحاق اور عامر البجلی کی سند سے سعید بن نمران کے واسطے سے نقل کی ہے۔