المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ يس باب: سورہ یٰسین۔
حدیث نمبر: 3689
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَرَأَ يس فِي لَيْلَةٍ أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَهُ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کسی بھی رات میں ﴿يس﴾ [سورة يس: 1] کی تلاوت کی، تو وہ اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کی مغفرت و بخشش کی جا چکی ہو گی۔“
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ کی روایت کردہ اس حدیث کی سند میں ہشام بن زیاد متروک راوی ہے، تاہم سورہ یسین کی فضیلت میں دیگر شواہد بھی موجود ہیں۔