❮
❯
حدیث نمبر: 3669
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ ، ثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ قَالَ : سَمِعْتُ الثَّوْرِيَّ ، يَقُولُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا قَالَ : الْقَضَاءُ .
ترجمہ

ابن ابی عمر سے روایت ہے کہ امام فضیل بن عیاض نے امام سفیان ثوری کو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا﴾ [سورة المؤمنون: 106] کے متعلق یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اس کلام «رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا» ”اے ہمارے پروردگار! ہماری بدبختی ہم پر غالب آگئی“ سے مراد اللہ تعالیٰ کی قضا (یعنی تقدیر کا طے شدہ فیصلہ) ہے۔
یہ اثر امام سفیان ثوری سے مروی ہے، جس کی سند صحیح ہے اور اسے امام اسحاق بن راہویہ اور ابن ابی عمر نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب التفسير / حدیث: 3669
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح، منقطع، مقطوع
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :إسناده صحيح منقطع مقطوع »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»