المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ النَّحْلِ باب: سورہ النحل۔
حدیث نمبر: 3649
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُرَيْحٌ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ قَالَ : خَمْسَةُ أَنْهَارٍ يُعَذَّبُونَ بِبَعْضِهَا فِي اللَّيْلِ وَبِبَعْضِهَا فِي النَّهَارِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ﴾ [سورة النحل: 88] کے متعلق مروی ہے، انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد پانچ ایسی نہریں ہیں جن میں سے بعض کے ذریعے انہیں رات کے وقت اور بعض کے ذریعے دن کے وقت عذاب دیا جائے گا۔“
اس روایت کی تخریج امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں کی ہے۔