المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ النَّحْلِ باب: سورہ النحل۔
حدیث نمبر: 3648
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُرَيْحُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللهِ زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يُفْسِدُونَ قَالَ : زِيدُوا عَقَارِبَ ، أَنْيَابُهَا كَالنَّخْلِ الطِّوَالِ
صَحَّحَهُ الْحَاكِمُ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يُفْسِدُونَ﴾ [سورة النحل: 88] ”جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی اور دوسروں کو بھی اللہ کے راستے سے روکا، ہم نے ان کی فساد انگیزیوں کے بدلے ان کے عذاب میں مزید عذاب کا اضافہ کر دیا“ کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ان کے عذاب میں ایسے بچھوؤں کا اضافہ کیا گیا ہے جن کے زہریلے دانت کھجور کے طویل اور بلند و بالا درختوں کی مانند ہیں۔“
امام حاکم نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔