المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ الْمَائِدَةِ باب: سورت المائدہ۔
حدیث نمبر: 3592
وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي خُطْبَتِهِ سُورَةَ الْمَائِدَةِ وَسُورَةَ التَّوْبَةِ ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَحِلُّوا مَا أَحَلَّ اللهُ فِيهِمَا ، وَحَرِّمُوا مَا حَرَّمَ اللهُ فِيهِمَا " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے خطبے میں سورۃ المائدہ اور سورۃ التوبہ کی تلاوت فرمائی، پھر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں سورتوں میں اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو حلال قرار دیا ہے تم اسے حلال ہی جانو اور جس چیز کو اللہ نے ان میں حرام ٹھہرایا ہے اسے حرام ہی سمجھو۔“
اس حدیث کی سند میں موجود راوی ابراہیم بن الحکم بن ابان ضعیف ہے، اسے امام ابن ابی شیبہ نے المصنف (31802) اور امام بیہقی نے السنن الکبریٰ (15093) میں روایت کیا ہے۔