المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ مَنْ بَنَى مَسْجِدًا باب: مسجد تعمیر کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 352
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ [الطَّيَالِسِيُّ] : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي جَابِرٌ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .
352 \ 2 - وَقَالَ الْحَارِثُ [ابْنُ أَبِي أُسَامَةَ] ، وَأَبُو يَعْلَى ، جَمِيعًا : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، فَذَكَرَهُ بِلَفْظِ : " مَنْ بَنَى لِلهِ مَسْجِدًا بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کوئی مسجد تعمیر کی، اگرچہ وہ (قطا نامی) پرندے کے انڈے دینے کے گھونسلے جتنی ہی مختصر کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے جنت میں اس کے لیے ایک گھر بنائے گا۔“
حارث اور ابویعلیٰ نے یحییٰ بن عبدالحمید، انہوں نے شریک، انہوں نے عمار الدہنی کے طریق سے انہی کے ہم معنی روایت ان الفاظ کے ساتھ بیان کی ہے: ”جس نے اللہ کی رضا کی خاطر کوئی مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے جنت میں اس کے لیے ایک گھر تعمیر فرمائے گا۔“