المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب فضائل القرآن— قرآن مجید کے فضائل کا بیان۔
بَابُ عقاب مِنْ تعلم القرآن ثُمَّ نسيه باب: قرآن سیکھ کر بھول جانے والے کی سزا کا بیان۔
حدیث نمبر: 3505
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، ثَنَا عَطَاءٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : " لَا تَضْرِبُوا كِتَابَ اللهِ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُوقِعُ الشَّكَّ فِي قُلُوبِكُمْ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم اللہ کی کتاب کے ایک حصے کو دوسرے حصے کے مدمقابل کھڑا نہ کرو (یعنی آیاتِ قرآنیہ میں باہم تضاد و تعارض ثابت کرنے کی کوشش نہ کرو)، کیونکہ بلاشبہ یہ عمل تمہارے دلوں میں شک و ارتیاب پیدا کرنے کا موجب بنتا ہے۔“
[تخریج: المصنف لابن أبي شيبة: 3505، اس کی سند صحیح ہے]۔