المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ وَتَوْسِيعِهَا باب: مساجد کی تعمیر اور ان کی توسیع کا بیان۔
حدیث نمبر: 349
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [قَالُوا] : " إِنَّ الْمَسَاجِدَ بُيُوتُ اللهِ فِي الْأَرْضِ " .ترجمہ
عمرو بن میمون رحمہ اللہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ ان حضرات نے فرمایا: ”بے شک روئے زمین پر مساجد اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں۔“
اسے امام ابن ابی شیبہ نے اپنی المصنف میں روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔