المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب فضائل القرآن— قرآن مجید کے فضائل کا بیان۔
بَابُ الْقِرَاءَةِ بالألحان باب: خوش الحانی اور نغمگی کے ساتھ تلاوت کرنے کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُرَّةَ ، عَنْ عِسْلٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ فَلَيْسَ مِنَّا . "
3485 \ 2 - وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زِيَادٍ ، ثَنَا مَعْقِلُ بْنُ مَالِكٍ ، ثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، عَنْ أَيُّوبَ وَعِسْلٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، بِهَذَا .
3485
3485 \ 3 - وَقَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عِسْلٍ ، بِهِ . قَالَ الْبَزَّارُ : مَا رَوَى شُعْبَةُ عَنْ عِسْلٍ إِلَّا هَذَا ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ وَمُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ .سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قرآن مجید کو خوش الحانی کے ساتھ نہیں پڑھتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
امام بزار رحمہ اللہ نے اپنی سند کے ساتھ اسحاق بن زیاد، معقل بن مالک اور ابو امیہ بن یعلی کے واسطے سے ایوب اور عسل بن سفیان سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے اسی کے مثل روایت نقل کی ہے۔
نیز امام بزار نے ایک اور سند سے بیان کیا کہ ہمیں عبداللہ سدوسی نے روح بن عبادہ کے واسطے سے اور انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے عسل سے اسے روایت کیا ہے، امام بزار فرماتے ہیں کہ امام شعبہ نے عسل بن سفیان سے سوائے اس حدیث کے کوئی اور روایت نقل نہیں کی، اور شعبہ سے اسے روح بن عبادہ اور معاذ بن معاذ کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا۔