المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب فضائل القرآن— قرآن مجید کے فضائل کا بیان۔
بَابُ مَتَى نزل القرآن باب: قرآن مجید کے نزول کے وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3482
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : أَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى صُحُفَ إِبْرَاهِيمَ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ ، وَأَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى لِسِتٍّ خَلَوْنَ مِنْ رَمَضَانَ ، وَأَنْزَلَ الزَّبُورَ عَلَى دَاوُدَ لِثِنْتَيْ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ ، وَأُنْزِلَ الْفَرْقَانُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ
قُلْتُ : هَذَا مَقْلُوبٌ ، وَإِنَّمَا هُوَ عَنْ وَاثِلَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے رمضان المبارک کی پہلی رات میں نازل فرمائے، اور تورات موسیٰ علیہ السلام پر رمضان کی چھ راتیں گزرنے کے بعد نازل کی، اور زبور داؤد علیہ السلام پر رمضان کی بارہ راتیں گزرنے کے بعد نازل فرمائی، اور فرقان (قرآن مجید) محمد ﷺ پر رمضان کی چوبیس راتیں گزرنے کے بعد نازل کیا گیا۔“
میں کہتا ہوں: یہ روایت (سند کے اعتبار سے) مقلوب ہے، درحقیقت یہ روایت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔