المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب أحاديث الأنبياء عليهم الصلاة والسلام— انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات و احادیث کا بیان۔
بَابُ مَا كان فِي بَنِي إسرائيل باب: بنی اسرائیل میں پیش آنے والے احوال و واقعات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3467
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ حَسَّانَ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " حَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ ، فَإِنَّهُ كَانَ فِيهِمُ الْأَعَاجِيبُ "
هَذَا مُرْسَلٌ .ترجمہ
سیدنا عبد الرحمن بن سابط رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم بنی اسرائیل کے حوالے سے (روایات و واقعات) بیان کر لیا کرو اور اس میں کوئی تنگی یا گناہ نہیں ہے، کیونکہ یقیناً ان میں بڑے ہی عجیب و غریب اور حیرت انگیز واقعات رونما ہوئے تھے۔“
یہ روایت مرسل ہے۔