المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ لَا حول ولا قوة إِلَّا بالله باب: «لا حول ولا قوة إلا بالله» کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3425
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ الْمَدَنِيِّ ، حَدَّثَنِي الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ : أَلَا آمُرُكَ بِمَا أَمَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ أَنْ أُكْثِرَ مِنْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ
إِسْنَادُهُ حَسَنٌ .ترجمہ
عامر بن سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میری ملاقات سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے (ترغیب دیتے ہوئے) مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس کام کا حکم نہ دوں جس کی وصیت و تاکید مجھے رسول اللہ ﷺ نے فرمائی تھی؟ وہ یہ کہ میں کثرت کے ساتھ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھا کروں، کیونکہ بے شک یہ کلمات جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہیں۔“ اس دعا کا مفہوم یہ ہے کہ ”گناہوں سے بچنے کی ہمت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق و مدد سے ممکن ہے۔“
اس کی سند حسن ہے۔