المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کا بیان۔
بَابُ الْحَثِّ عَلَى لزوم التسبيح باب: تسبیح کی پابندی کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 3407
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : " لَأَنْ أَقُولَ سُبْحَانَ اللهِ ، وَالْحَمْدُ لِلهِ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَاللهُ أَكْبَرُ ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُنْفِقَ بِعَدَدِ ذَلِكَ فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرا ان کلمات «سُبْحَانَ اللهِ ، وَالْحَمْدُ لِلهِ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَاللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“ کو اپنی زبان سے ادا کرنا مجھے اس عمل سے کہیں زیادہ محبوب ہے کہ میں اللہ عزوجل کی راہ میں اسی قدر تعداد میں (درہم و دینار) خرچ کروں۔“
یہ اثر موقوف صحیح ہے اور اسے امام ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔