المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الذِّكْرِ باب: ذکرِ الٰہی کی فضیلت و منقبت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3391
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عِيسَى ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ عَنْتَرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " ذِكْرُ اللهِ ، اللهُ أَكْبَرُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ .
ثُمَّ قَالَ : مَا جَلَسَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَتَدَارَسُونَ كِتَابَ اللهِ تَعَالَى ، وَيَتَعَاطَوْنَهُ بَيْنَهُمْ ، إِلَّا أَظَلَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا ، وَإِلَّا كَانُوا أَضْيَافَ اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَتَّى يَقُومُوا .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ان سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کون سا عمل سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”اللہ عزوجل کا ذکر کرنا“ اور پھر تین مرتبہ «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا۔
پھر انہوں نے فرمایا: ”جو لوگ بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر (مسجد) میں بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی کتاب کا باہمی درس و تدریس کرتے ہیں اور اسے ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں، تو فرشتے اپنے پروں سے ان پر سایہ فگن ہو جاتے ہیں، اور وہ جب تک وہاں سے اٹھ نہ جائیں اللہ تبارک و تعالیٰ کے معزز مہمان ہوتے ہیں۔“