المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کا بیان۔
بَابُ اتقاء دعوة المظلوم باب: مظلوم کی بددعا سے ڈرنے اور اس سے بچنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3377
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَفَعَهُ : اخْشَوْا ( دَعْوَةَ ) الْمَظْلُومِ .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم مظلوم کی پکار اور اس کی بددعا سے ڈرو۔“
اس روایت کی سند میں عطیہ بن سعد العوفی موجود ہے جو کہ جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف راوی ہے، البتہ مظلوم کی بددعا سے ڈرنے اور اس سے بچنے کا حکم دیگر صحیح اور معتبر احادیث سے ثابت ہے۔