المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کا بیان۔
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا هاجت الريح باب: تیز ہوا چلنے کے وقت پڑھی جانے والی دعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 3378
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ثَارَتِ الرِّيحُ اسْتَقْبَلَهَا ، وَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ ثُمَّ قَالَ : ( اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رِيَاحًا وَلَا تَجْعَلْهَا رِيحًا ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رَحْمَةً وَلَا تَجْعَلْهَا عَذَابًا ) .
3378 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، ثَنَا خَالِدٌ نَحْوَهُ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ کا یہ مبارک معمول تھا کہ جب تیز آندھی یا ہوا چلتی تو آپ ﷺ اس کے سامنے رخ کر لیتے اور اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے، پھر یہ دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رِيَاحًا وَلَا تَجْعَلْهَا رِيحًا ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رَحْمَةً وَلَا تَجْعَلْهَا عَذَابًا» ”اے اللہ! تو اس (ہوا) کو کثیر نفع بخش ہوائیں بنا دے اور اسے ایک (تباہ کن) ہوا نہ بنانا، اے اللہ! تو اسے باعثِ رحمت بنا دے اور اسے موجبِ عذاب نہ بنانا۔“
امام ابویعلیٰ نے بھی وہب، انہوں نے خالد سے اسی طرح کی روایت بیان کی ہے۔