المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کا بیان۔
بَابُ مَا يَقُولُ مِنْ طنت أذنه باب: اس ذکر کا بیان کہ جس شخص کے کان بجنے لگیں اسے کیا کلمات کہنے چاہئیں۔
حدیث نمبر: 3367
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا طَنَّتْ أُذُنُ أَحَدِكُمْ فَلْيَذْكُرْنِي ، وَلْيُصَلِّ عَلَيَّ ، وَلْيَقُلْ : ذَكَرَ اللهُ بِخَيْرٍ مَنْ ذَكَرَنِي " .
3367 \ 2 - وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى أَبُو الْخَطَّابِ ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ : وَلْيُصَلِّ عَلَيَّ .ترجمہ
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: "جب تم میں سے کسی کا کان بجنے لگے تو اسے چاہیے کہ وہ مجھے یاد کرے، مجھ پر درود پڑھے اور یہ دعا پڑھے: «ذَكَرَ اللهُ بِخَيْرٍ مَنْ ذَكَرَنِي» ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو خیر و بھلائی کے ساتھ یاد فرمائے جس نے مجھے یاد کیا۔“"
اور امام بزار رحمہ اللہ نے بھی اپنی سند سے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت بیان کی ہے، البتہ ان کی روایت میں نبی کریم ﷺ کے ان الفاظ کا ذکر نہیں ہے: "اور اسے چاہیے کہ مجھ پر درود پڑھے"۔