❮
❯
حدیث نمبر: 3334
قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، ثَنَا الرَّبَذِيُّ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلُّوا عَلَى أَنْبِيَاءِ اللهِ وَرُسُلِهِ ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَهُمْ كَمَا بَعَثَنِي صَلَوَاتُ اللهِ وَسَلَامُهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ " .
3334 \ 2 - وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، فَذَكَرَهُ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ کے نبیوں اور اس کے رسولوں پر درود بھیجا کرو، کیونکہ اللہ عزوجل نے انہیں بھی اسی طرح (ہدایت کے لیے) مبعوث فرمایا ہے جیسے مجھے مبعوث فرمایا، «صَلَوَاتُ اللهِ وَسَلَامُهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ» ”اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی سلامتی ہو ان سب پر“۔“
امام احمد بن منیع نے بھی اپنی سند میں ابو سعید (مولیٰ بنو ہاشم) سے، انہوں نے موسیٰ بن عبیدہ سے روایت کرتے ہوئے اسی کے مانند ذکر کیا ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب الأذكار والدعوات / حدیث: 3334
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :الحديث بهذا الإِسناد ضعيف، فيه علتان:، 1 - موسى بن عُبيدة الرَّبَذي، وهو ضعيف.، 2 - وشيخه محمَّد بن ثابت، وهو مجهول. »
«أخرجه مسند البزار برقم: 9412، وأخرجه المطالب العالية لابن حجر برقم: 3334 / 2، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 3118»