المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ جَوَازِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 331
[وَقَالَ] : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ : ( رَأَيْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَؤُمُّ النَّاسَ فِي الْجَيْشِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ) .ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ لشکر میں لوگوں کی امامت فرما رہے تھے جبکہ وہ محض ایک ہی کپڑا پہنے ہوئے تھے۔“
تخریج: اس اثر کی سند صحیح ہے اور اسے امام بخاری نے 'الصحیح' (370) میں روایت کیا ہے۔