❮
❯
حدیث نمبر: 330
[وَقَالَ مُسَدَّدٌ ] : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : ( إِنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ، وَكَانَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ ) .
ترجمہ

سیدنا محمد بن الحنفیہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس بات میں کوئی حرج یا مضائقہ محسوس نہیں کرتے تھے کہ آدمی صرف ایک ہی کپڑے میں نماز ادا کر لے، اور وہ خود بھی ایک ہی چادر میں اس طرح نماز پڑھ لیا کرتے تھے کہ اس کے دونوں پلوؤں کو ایک دوسرے کے مخالف سمت میں (کندھوں پر) ڈال لیتے تھے۔“
امام مسدد رحمہ اللہ نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند کے تمام رجال ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب الصلاة / حدیث: 330
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :إسنادہ صحیح »
«أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 330، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3199»