المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ جَوَازِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 332
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : ( إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مُتَوَكِّئًا عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ قِطْرِيٌّ ، لَيْسَ عَلَيْهِ ثَوْبٌ غَيْرُهُ ) .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ (مرضِ وفات کے ایام میں اپنے حجرہ مبارکہ سے) سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کا سہارا لیے ہوئے باہر تشریف لائے، اس وقت آپ ﷺ نے ایک یمنی دھاری دار (قطری) چادر زیب تن فرما رکھی تھی اور آپ ﷺ کے جسمِ اطہر پر اس چادر کے علاوہ کوئی دوسرا لباس نہ تھا“
اس روایت کو امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند (بغیۃ الباحث: 332) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں داود بن المحبر ضعیف اور متروک الحدیث راوی ہے۔