المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الزهد والرقائق— زہد اور دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الورع والتقوى باب: ورع (شبہات سے بچنے) اور تقویٰ کی فضیلت و برتری کا بیان۔
حدیث نمبر: 3306
قَالَ : وَقَالَ عَطَاءٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا رَفَعَهُ : " أَفْضَلُ النَّاسِ أَعْقَلُ النَّاسِ " .
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا : " وَذَلِكَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے افضل وہ شخص ہے جو ان میں سب سے زیادہ عقل مند ہو“۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اور وہ (عقل و دانش میں سب سے فائق ہستی) تمہارے نبی کریم ﷺ ہیں“۔