المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ جَوَازِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 329
[وَقَالَ مُسَدَّدٌ ] : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَضُرُّ أَحَدَكُمْ أَنْ يُصَلِّيَ فِي ثَوْبِهِ مُشْتَمِلًا ، وَلَكِنْ لِيَعْقِدْهُ لَا يَشْغَلْهُ عَنْ صَلَاتِهِ " .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے لیے اس بات میں کوئی مضائقہ نہیں کہ وہ اپنے (ایک ہی) کپڑے کو (پورے بدن پر) لپیٹ کر اس میں نماز ادا کر لے، لیکن اسے چاہیے کہ وہ اسے (گرہ لگا کر) باندھ لے تاکہ وہ (کپڑے کا بار بار سنبھالنا) اسے اس کی نماز (کی توجہ اور یکسوئی) سے غافل نہ کرے۔“
اس حدیث کو امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں ابوہارون عمارہ بن جوین نامی راوی جمہور محدثین کے نزدیک سخت ضعیف اور متروک ہے۔