المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الرقائق— دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ التوبة والاستغفار باب: توبہ اور اللہ تعالیٰ سے بخشش و مغفرت طلب کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3260
وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ أَبِي الْحُرِّ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : جَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ جُلُوسٌ فَقَالَ : " مَا أَصْبَحْتُ غَدَاةً قَطُّ إِلَّا اسْتَغْفَرْتُ اللهَ تَعَالَى فِيهَا مِائَةَ مَرَّةٍ " .ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے درآنحالیکہ ہم (ایک مجلس میں) بیٹھے ہوئے تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری کبھی کوئی ایسی صبح نہیں ہوئی جس میں میں نے سو مرتبہ «اسْتَغْفَرْتُ اللهَ تَعَالَى» ”اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب“ نہ کی ہو۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اسے امام عبد بن حمید نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔