❮
❯
حدیث نمبر: 3208
( 122 ) فِيهِ حَدِيثُ أَبِي الْحَجَّاجِ الثُّمَالِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْآتِي إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى فِي آخِرِ الْكِتَابِ فِي بَابِ عَذَابِ الْقَبْرِ .
ترجمہ

اس باب میں ابو الحجاج الثمالی رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث ہے جو انشاء اللہ تعالیٰ کتاب کے آخر میں «باب عذاب القبر» (عذابِ قبر کے بیان) میں آگے آئے گی۔

قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مَحَقَ الْإِسْلَامَ مَحْقَ الشُّحِّ شَيْءٌ " .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی بھی شے نے اسلام کو اس طرح بیخ و بن سے نہیں مٹایا اور اسے نقصان نہیں پہنچایا جس طرح بخل اور شدید حرص و طمع نے اسے مٹایا ہے۔“
وضاحت: اسے امام ابویعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں عمرو بن الحصین نامی راوی کذاب اور متروک ہے جس کی وجہ سے یہ روایت سخت ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب الرقائق / حدیث: 3208
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :(1) ذكره الحافظ في باب فتنهَ القبر وعذاب القبر حديث رقم (4537)، من مسند أبي يعلى رحمه الله. »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»