المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الرقائق— دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ مَا يكرم بِهِ الرجل الصالح باب: نیک شخص کی عزت و تکریم کا بیان۔
حدیث نمبر: 3199
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ : " إِنَّ اللهَ تَعَالَى لَيَحْفَظُ الرَّجُلَ الصَّالِحَ فِي وَلَدِهِ ، وَوَلَدِ وَلَدِهِ ، وَدُوَيْرَتِهِ الَّتِي وُلِدَ فِيهَا ، وَالدُّوَيْرَاتِ حَوْلَهُ ، فَلَا يَزَالُونَ فِي حِفْظٍ " .
قَالَ سُفْيَانُ : وَأَرَى فِيهِ : وَسِتْرٍ .ترجمہ
محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایک نیک و صالح انسان کی برکت سے اس کی اولاد، اس کی اولاد کی اولاد، اس کے اس گھر جس میں وہ پیدا ہوا تھا اور اس کے آس پاس کے گھروں کی بھی حفاظت فرماتا ہے، چنانچہ وہ لوگ ہمیشہ اللہ کی نگہبانی میں رہتے ہیں۔“
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ اس روایت میں یہ لفظ بھی شامل ہے: ”اور (وہ سب اللہ کی) پردہ پوشی و عافیت میں رہتے ہیں۔“