المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الرقائق— دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ بركة أهل الطاعة باب: اہلِ اطاعت کی برکت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3198
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَهْلًا عَنِ اللهِ تَعَالَى مَهْلًا ، لَوْلَا شَبَابٌ خُشَّعٌ ، وَشُيُوخٌ رُكَّعٌ ، وَأَطْفَالٌ رُضَّعٌ ، وَبَهَائِمُ رُتَّعٌ ، لَصُبَّ عَلَيْكُمُ الْعَذَابُ صَبًّا " .
3198 \ 2 - وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمٍ ، بِهِ .
وَقَالَ : لَا نَعْلَمُهُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی طرف سے (عذاب کی طلب میں) جلد بازی نہ کرو اور ذرا ٹھہرو، کیونکہ اگر عاجزی و انکساری کرنے والے نوجوان، اللہ کے حضور رکوع کرنے والے بزرگ، مائوں کا دودھ پیتے شیر خوار بچے اور چراگاہوں میں چرنے والے چوپائے موجود نہ ہوتے، تو تم پر اللہ کا عذاب موسلا دھار بارش کی طرح انڈیل دیا جاتا۔“
امام ابو یعلیٰ اور امام بزار نے اس حدیث کو ابراہیم بن خثیم بن عراک کی سند سے روایت کیا ہے، اور امام بزار فرماتے ہیں کہ ہم اس حدیث کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔