المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الرقائق— دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ التقلل مِنْ الدنيا ومدح أهل الزهادة فيهم باب: دنیا سے کم تعلق رکھنے کی فضیلت اور اہلِ زہد کی تعریف کا بیان۔
حدیث نمبر: 3177
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ قَبْلَكُمْ هَذَا الدِّينَارُ وَهَذَا الدِّرْهَمُ وَهُمَا مُهْلِكَاكُمْ .
صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بیشک تم سے پہلی امتوں کو محض ان ہی دینار و درہم کی طلب و ہوس نے ہلاکت میں ڈالا تھا اور یہی دونوں تمہاری بربادی و ہلاکت کا سبب بھی بنیں گے۔“
صحیح موقوف۔