❮
❯
حدیث نمبر: 3166
قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا الْأَفْرِيقِيُّ ، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ رَاشِدٍ ، مِنْ أَهْلِ دِمَشْقَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ شِرَارَ أُمَّتِي الَّذِينَ غُذُّوا بِالنَّعِيمِ وَنَبَتَتْ عَلَيْهِ أَجْسَامُهُمْ " .
3166 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ ، بِهِ .
3166 \ 3 - وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ هُوَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ الْمُقْرِئُ بِهِ .
وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ عُمَارَةُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَ بِمَنَاكِيرَ عَنْ مَجَاهِيلَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے بدترین لوگ وہ ہیں جن کی پرورش ناز و نعم اور آسائشوں میں ہوئی اور ان کے جسموں کی بالیدگی و نشوونما اسی پر ہوئی۔“
امام ابو یعلیٰ نے اسے ہارون بن معروف، ابو عبدالرحمن اور عبدالرحمن کے طریق سے عمارہ سے روایت کیا ہے؛ جبکہ امام بزار نے اسے محمد بن معمر اور عبداللہ بن یزید المقری کے واسطے سے نقل کر کے یہ صراحت کی ہے کہ ”اس روایت کو نقل کرنے میں عمارہ منفرد ہیں، اور عبدالرحمن (افریقی) مجہول راویوں سے منکر روایات بیان کرتے ہیں۔“

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب الرقائق / حدیث: 3166
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :هذا الحديث بهذا الإِسناد ضعيف، لضعف الأفريقي عبد الرحمن بن زياد، ولِإرسال عُمارة بن راشد. »
«أخرجه مسند البزار برقم: 9415، وأخرجه المطالب العالية لابن حجر برقم: 3166 / 2»