المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الرقائق— دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ الوصايا النافعة باب: نفع بخش وصیتوں کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ غَيْرِهِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لِيَتَّخِذْ أَحَدُكُمْ لِسَانًا ذَاكِرًا ، أَوْ قَلْبًا شَاكِرًا ، أَوْ زَوْجَةً مُؤْمِنَةً تُعِينُهُ عَلَى إِيمَانِهِ ، أَوْ تُعِينُ أَحَدَكُمْ عَلَى إِيمَانِهِ " .
أَوْرَدْتُهُ لِلشَّكِّ فِيهِ ، وَقَدْ أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ ، وَابْنُ مَاجَهْ ، مِنْ طَرِيقِ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ ثَوْبَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَحْدَهُ ، وَسِيَاقُهُمَا أَتَمُّ .رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ یا نبی کریم ﷺ کے کسی اور صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ ذکر کرنے والی زبان، شکر گزار رہنے والا دل اور ایسی باایمان بیوی اختیار کرے جو اس کے دین و ایمان کے معاملات میں اس کی معاون و مددگار ثابت ہو۔“
(مصنف کہتے ہیں کہ) میں نے اس روایت کو اس میں موجود شک کی وجہ سے ذکر کیا ہے، حالانکہ امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اسے سالم بن ابی الجعد کے طریق سے صرف سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت کیا ہے اور ان دونوں کا بیان کردہ سیاقِ حدیث زیادہ کامل و مکمل ہے۔