المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب العلم— علم کے فضائل اور آداب کا بیان۔
بَابُ التحذير مِنْ الكذب عَلَى رسول اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: رسول اللہ ﷺ کی طرف جھوٹ منسوب کرنے سے ڈرانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3110
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سُكَيْنٍ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ عِيسَى بْنِ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، كُوفِيٌّ ثِقَةٌ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ طَلْحَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا " الْحَدِيثَ .ترجمہ
سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا (یعنی دیدہ و دانستہ میری طرف کوئی غلط بات منسوب کی)“ (پوری حدیث اسی طرح مروی ہے)۔
یہ حدیث مبارکہ کتبِ صحاح و سنن میں کثرت سے مروی ہے اور اسے معنوی طور پر متواتر احادیث میں شمار کیا جاتا ہے، جس کی اصل تخریج امام بخاری [رقم: 1291] اور امام مسلم [رقم: 3] نے اپنی اپنی صحیح میں کی ہے۔