المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ وَالسُّتْرَةِ لِلْمُصَلِّي باب: قبلہ رخ ہونے اور نمازی کے آگے سترہ رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 311
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، نَا [أَبُو] شِهَابٍ [الْحَنَّاطُ ] ، عَنْ حَمْزَةَ النَّصِيبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَكْرَمُ الْمَجَالِسِ مَا اسْتُقْبِلَ بِهِ الْقِبْلَةُ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمام مجلسوں اور بیٹھنے کی جگہوں میں سب سے زیادہ باعزت اور فضیلت والی وہ نشست ہے جس میں قبلہ کی طرف رخ کیا گیا ہو۔“
اس روایت کی سند میں حمزہ نصیبی نامی راوی ہے جو کہ محدثین کے نزدیک سخت ضعیف اور متروک الحدیث ہے، جس کے سبب علمی و فنی طور پر یہ روایت ضعیف قرار پاتی ہے۔