المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب العلم— علم کے فضائل اور آداب کا بیان۔
بَابُ التَّرْغِيبِ فِي طَلَبِ العلم والحث عَلَيْهِ باب: طلبِ علم کی رغبت دلانے اور اس کے حصول پر ابھارنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3083
حَدَّثَنَا هُذَيْلٌ الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”دین کے بنیادی اور ضروری احکام کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض اور لازم ہے۔“
اس حدیث کو امام ابن ماجہ نے اپنی سنن (224) اور امام بیہقی نے شعب الایمان (1665) میں روایت کیا ہے، شواہد اور متابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ کے درجہ پر فائز ہے۔