المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب العلم— علم کے فضائل اور آداب کا بیان۔
بَابُ التثبت فِي الحديث باب: حدیث کی روایت و نقل میں غایت درجہ تحقیق، تفتیش اور تثبت و احتیاط برتنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3060
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَادِيثَ سَمِعْتُهَا وَحَفِظْتُهَا ، فَمَا يَمْنَعُنِي أَنْ يُحَدَّثَ بِهَا ، إِلَّا أَنِّي أَرَى أَصْحَابِي يُخَالِفُونِي فِيهَا .ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے بہت سی احادیث سماعت کیں جنہیں میں نے (خوب توجہ سے) سنا اور انہیں (اپنے سینے میں) محفوظ بھی کر لیا، اب مجھے ان احادیث کو بیان کرنے سے کوئی امر مانع نہیں ہے سوائے اس کے کہ میں دیکھتا ہوں کہ میرے دیگر ساتھی ان کی روایت کرنے میں مجھ سے اختلاف کرتے ہیں۔“
مسند ابویعلیٰ: 3060، 3071؛ اس کی سند حسن درجے کی ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔