المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب العلم— علم کے فضائل اور آداب کا بیان۔
بَابُ العمل بالحديث الضعيف فِي فضائل الأعمال باب: فضائلِ اعمال کے سلسلے میں ضعیف حدیث پر عمل درآمد سے متعلق بیان کا بیان۔
حدیث نمبر: 3059
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا بَزِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَلَغَهُ عَنِ اللهِ تَعَالَى فَضِيلَةٌ ، فَلَمْ يُصَدِّقْ بِهَا لَمْ يَنَلْهَا .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص تک اللہ تعالیٰ کی جانب سے کسی فضیلت یا ثواب کی خبر پہنچی، پھر اس نے اس کی تصدیق نہ کی، تو وہ اسے ہرگز حاصل نہ کر سکے گا۔“
اسے امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں بزیع بن حسان ابو الخلیل نامی راوی ضعیف اور منکر الحدیث ہے۔