المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب العلم— علم کے فضائل اور آداب کا بیان۔
بَابُ السمت الْحَسَنِ مِنْ اللَّهُ تَعَالَى باب: اچھی وضع و روش کے اللہ تعالیٰ کی عطا ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3043
قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لَا أَدْرِي رَفَعَهُ أَمْ لَا ، قَالَ : مِنْ فِقْهِ الْمَرْءِ مَمْشَاهُ ، وَمَدْخَلُهُ ، وَمَخْرَجُهُ .ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے (راوی کہتے ہیں کہ مجھے علم نہیں کہ انہوں نے یہ بات نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً بیان کی ہے یا نہیں)، انہوں نے فرمایا: ”کسی شخص کی سمجھ بوجھ، فہم اور دانائی کی پہچان اس کے چلنے پھرنے، اس کے آنے اور اس کے جانے کے مقامات (یعنی اس کی صحبت، میل جول اور رفاقت) سے ہوتی ہے۔“
اس اثر کو امام ابن ابی شیبہ نے المصنف (رقم: 3043) میں روایت کیا ہے۔