المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْأَوْقَاتِ الَّتِي نُهِيَ عَنِ الصَّلَاةِ فِيهَا باب: ان اوقات کا بیان جن میں نماز ادا کرنے سے ممانعت کی گئی ہے۔
حدیث نمبر: 298
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو التَّيَّاحِ ، عَنْ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ : خَطَبَنَا مُعَاوِيَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ : ( أَلَا مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُصَلُّونَ صَلَاةً قَدْ صَحِبْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَا رَأَيْتُهُ يُصَلِّيهَا ، وَقَدْ سَمِعْنَاهُ يَنْهَى عَنْهَا ، يَعْنِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ - ) .ترجمہ
معبد جہنی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”خبردار! ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ایسی نماز ادا کرتے ہیں جس کے متعلق میں رسول اللہ ﷺ کی رفاقت و صحبت میں رہا ہوں مگر میں نے کبھی آپ ﷺ کو وہ نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا، بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم نے آپ ﷺ کو اس سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے،“ آپ کی مراد عصر کے بعد کی دو رکعتیں تھیں۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس حدیث کو روایت کیا ہے۔